• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت، استعفے کی خبریں بے بنیاد، شیری رحمان

اسلام آباد (ایجنسیاں )پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں کو بے سروپا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت ہیں تمام حلقے قومی مفاد میں ایسی افواہوں سے اجتناب اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔سینیٹر شیری رحمان نے صدر کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور پراپیگنڈے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت جمہوری ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں اور منفی پراپیگنڈے کا ہرگز حصہ نہ بنیں۔
اہم خبریں سے مزید