• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، لیکن بہتر مفاہمت ہی ہوتی ہے، پرویز الٰہی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، لیکن بہتر مفاہمت ہی ہوتی ہے،ہمشیہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے ، ملکی حالات بہتر ہوں گے۔ راولپنڈی میں احتساب کی خصوصی عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید