• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی آذربائیجان کے وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف سے باکو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے صدر الہام علیوف اور سپیکر صاحبہ غفارووا سے حالیہ ملاقاتوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ای سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم آذربائیجان کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ای سی او اجلاس میں شرکت دونوں ممالک میں یکجہتی اور خیر سگالی کی علامت ہے،انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں برادر ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں سہ فریقی( پاکستان ،ترکیہ ،آذربائیجان ) سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کی تجویزپیش کی۔
اہم خبریں سے مزید