• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، مسلم لیگ ن نے ثمر بلور اور جمشید خان کی اہلیہ کو قومی اسمبلی ٹکٹ جاری کردیا

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کیلئے ثمر بلور اور سابقہ رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں جن کے کاغذات نامزدگی آج جمع کئے جائیں گے ، کاغذات وصول کر لئے گئے ہیں ، 14 جولائی تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر ٹکٹ جاری کرنے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر بھی خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، شیڈول کے مطابق کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک جمع کئے جا سکیں گے،اپیلوں پر فیصلہ 21 جولائی تک کیا جائے گا، 22 جولائی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیں گی۔
پشاور سے مزید