• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مہمند میں پہلی باررنگا رنگ ثقافتی جشن کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفس مہمند کی نگرانی میں ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ضلع مہمند میں پہلی باررنگا رنگ ثقافتی جشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد علاقے کی مقامی ثقافت اور ادب کو فروغ دینا تھا۔دو روزہ مشاعرے میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراءنے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے میں مقامی زبان، روایات اور ثقافتی اقدار کو موضوع بناتے ہوئے شعراء نے معاشرتی پہلوووں کو اجاگر کیا۔ مقامی شاعروں نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری سرپرستی میں ادبی وثقافتی مشاعرے منعقد ہو رہے ہیں جو ایک خوش آئند قدم ہے جس سے نہ صرف نوجوان نسل کو اپنی زبان اور ادب سے جوڑنے کا موقع ملے گا بلکہ ثقافتی شناخت کو بھی تقویت ملے گی۔ قبل ازیں کبڈی ٹورنامنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پشاور سے مزید