• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں ڈمپر کی ٹکر سے بیٹا جاں بحق ٗباپ زخمی ٗابابیل سکواڈ کے اہلکار حادثہ میں زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) متھرامیں ڈمپر کی ٹکر سے بیٹا جاں بحق باپ زخمی ہو گیا ٗہشت نگری میں سات لاکھ چھین لئے گئے ٗابائیل سکواڈ کے اہلکار حادثے میں زخمی ہو گئے ۔عنایت گل ولد عالم گل سکنہ برج ڈھیری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے جوان بیٹے محمد سعد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کوچیان ہسپتال جارہاتھا کہ پنام ڈھیری سٹاپ پر ڈمپر نے انہیں ٹکر دی جسکے نتیجے میں اس کا بیٹا گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا او روہ زخمی ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ٗتھانہ گلفت حسین شہید کی حدود کچلی محلہ میں تاجر خان رازق سے د ن دیہاڑے سات لاکھ روپے چھین لئے گئے تھے پولیس نے انکوائری کے بعد نامعلو م افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ دلہ زاک روڈ پر ابابیل سکوا ڈ کے اہلکار پک اپ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں مہتا ب اور رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پشاور سے مزید