• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ حمیرا اصغر کا واقع ہولناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، مصطفیٰ قریشی

کراچی (ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر) ممتاز سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے اداکارہ حمیرا اصغر کا واقع ایک ہولناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، اس بات کی علامت بھی ہے کہ ہم اپنے ساتھی فنکاروں کے دکھ سے ناآشنا ہیں، قبل ازیں اداکارہ عائشہ خان کا بھی انتقال ہوا۔ جس کی بعد میں آگہی ہوسکی اس سلسلے میں حکومت اور سماج کی طرف سے بھی آگہی ہونا چاہئے، انتقال کے بعد تدفین کے وقت ساتھی کھڑے ہو ہی جاتے ہیں لیکن ہمیں اجتماعی طور پر اس کے انسداد کے لئے کام کرنا چاہئے ، معروف اداکار، پروڈیوسر قیصر خان نظامانی نےواقعہ کو انتہائی اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فنون لطیفہ سے وابسطہ لوگ جب ایک شہر سے دوسرے شہر آتے ہیں تو ان کی رجسٹریشن کا سسٹم رائج کیا جانا چاہئے، اگر رجسٹریشن ہوگی تو وابستگی ضرور رہے گی ، فنکاروں کی رجسٹریشن کلچر سینٹر میں ہونا چاہئے اور اس میں حوالہ بھی ہونا چاہئے تاکہ بات واضح رہے کہ کون سا آرٹسٹ روز کہاں مصروف رہا ،سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اس واقعہ کو اذیت ناک اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شوبز کو اس طرح کبھی نہیں لیا جو اس کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل بہت سے قواعد ضوابط کو اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ نظم و ضبط آئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید