• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ایک فرار

ملتان،جہانیاں(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال میں مختلف کارروائیوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے، تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم بسلسلہ گشت وپڑتال اور ناکہ بندی اڈامہرشاہ موجود تھی کہ بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ چک 94پل پر 3 مسلح اشخاص ڈکیتی کررہے ہیں جیسے ہی سی سی ڈی ٹیم چک 94پل پہنچی تو ڈاکوئوں نے سی سی ڈی پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی سی سی ڈی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی گئی 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جب کہ ایک ڈاکورات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت ظفر اقبال اور محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔
ملتان سے مزید