ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 15مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں محمد علی سے دو ڈاکو 1لاکھ 55ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں شہباز علی سے نامعلوم ملزمان نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقے میں شاہ زیب اور شیراز اعجاز سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز لے گئے جب کہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد ادریس کی 53کارٹن حرم گیٹ کے علاقے شبانہ بیگم کا سامان مالیت 50ہزار بوہڑ گیٹ کے علاقے ذیشان احمد کا موبائل قطب پور کے علاقے مقصود سعید کا گیس میٹر شاہ شمس کے علاقے تنویر حسین اور محمد زبیر کی موٹرسائیکلیں گلگشت کے علاقے عرفان اور سلمان کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے طلحہ کا آہوٹر اے سی صدر کے علاقے شہباز کا موبائل اور الپہ کے علاقے خرم کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔