• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی، ایک ماہ میں 50 روپے تک اضافہ

حیدرآباد(بیورورپورٹ) چینی کی قیمت میں فی کلو ریکارڈ اضافہ‘ حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی‘ اوپن مارکیٹ میں چینی کی 50کلو کی بوری کی قیمت 9ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ‘ایک ماہ میں 40سے 50روپے تک اضافہ ہو گیا ‘ناجائز منافع خوروں نے چینی مارکیٹ سے غائب کردی‘ مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانی قیمت پر فروخت شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ‘ چینی کی فی قیمت 200روپے کلوتک پہنچ گئی‘ حیدرآباد کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50کلو کی بوری کی قیمت 9ہزار روپے سے تجاوز کر گئی جس کے بعد حیدرآباد کے ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت شہری 200روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل تک حیدرآباد شہر میں فی کلو چینی کی قیمت 150روپے تھی تاہم چند روز میں ہی چینی کی قیمت میں اچانگ اتنا بڑا اضافہ ہوگیا ‘ شہری پریشان ہوگئے اور شہری تاریخ کی مہنگی ترین چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔چینی کی اچانگ قیمت بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ اور پرائز کنڑول کمیٹی خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے ‘ ناجائز منافع خوروں نے چینی بڑی تعدادمیں ذخیرہ کرکے اب اوپن مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید