• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت، فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

کراچی(نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، میزبان بھارت کی حکومت نے تاحال پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے، بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کردی ہیں،پاکستان کے کئی سابق کپتان اور ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ کو بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بھارتی ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو شرکت سے نہیں روک سکتے یہ اولمپکس چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ایچ ایف کا وفد پیر یا منگل کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا جس میں ایشیا کپ میں شرکت کے بارے میں حکومتی گرین سگنل پر بات چیت ہوگی، وزیر اعظم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سر پرست اعلی بھی ہیں،پی ایچ ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہاکی ٹیم کو شرکت کی اجازت کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت قومی ہاکی ٹیم کی شرکت سے قبل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد بھارت بھیجے گا جس میں ہائی رینک کے اعلی سیکیورٹی افسر کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید