لاہور(خبرنگار)نوجوانوں کی ترقی کی قومی تنظیم، برگد اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے خواتین کے کاروبار کے امکانات اور چیلنجز پر فورم منعقد کیا جس میں سو سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ فورم میں مائی بزنس مائی ڈریم کا سلوگن متعارف کرایا گیا۔ فورم کی مہمان خصوصی، سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے مستقبل کے لیے عمل کی دعوت ہے جہاں ہر عورت کو کامیاب ہونے کا موقع ملے‘‘۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے بطور مہمانِ اعزاز خواتین پر زور دیا کہ وہ بازار میں جذبات کو ایک طرف رکھیں اور اپنی مسابقتی برتری کو آگے لائیں۔