• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں اندراج مقدمے میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی پولیس سربراہان (آئی جیز) کو قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے اور پانچوں پراسیکیوٹر جنرل کو موثر ایس او پیز بنا کر نظام انصاف پر عوامی اعتماد بحال کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے قراردیا ہے کہ صوبہ سندھ کی پولیس میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے،قتل کے  مقدمہ کا فیصلہ جاری،ملک میں پولیس سٹیٹ کا تاثر انتہائی خطرناک ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک میں پولیس سٹیٹ کا تاثر انتہائی خطرناک ہے،پولیس عوام کی خدمت کی بجائے طاقتور طبقات کی خدمت کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید