• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید مظفر وانی کی قربانی رنگ لائیگی کشمیر آزاد ہوگا، الطاف حسین وانی

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنزالطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی شہید کی جرات بہادری سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حرف سے لکھا جائے گا شہید کی قربانی انشااللہ رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہو گا ۔وہ بطور مہمان خصوصی پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کی۔
اہم خبریں سے مزید