اسلام آباد(ایوب ناصر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سابق چیئرمین غلام محمد علی اور سابق ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتارکر لیا گیا ، ملزمان نے پی اے آر سی کی 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا ، کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 سائنسدان اور اعلیٰ افسر نامزد ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ چئیرمین ڈاکٹر جی ایم علی کو زرعی شعبے میں اعلی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، گزشتہ ماہ وفاقی وزیر نے چئیرمین آفس کو تالا لگا کر سیل کروایا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی سیل کیا گیا تھا ، ڈاکٹر غلام محمد علی کو انکی خدمات کے اعتراف میں کورین حکومت نے سب سے اعلی صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے چئئرمین کے خلاف بھرتیوں پر آڈٹ اعتراضات کو ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا ۔