• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 ۔25 پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکہ، درآمدات چین سے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کی گذشتہ مالی سال امریکہ کے لیےبرآمدات اورچین سے درآمدات سب سےزیادہ رہیں۔مالی سا ل 2014-25میں امریکہ کےساتھ تجارتی توازن پاکستان کے حق،چین کےساتھ خلاف رہا۔حکومتی ذرائع کے مطا بق امریکہ کےلیےگذشتہ مالی سال پاکستانی برآمدات سب سےزیادہ5 ارب84 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال چین سےدرآمدات کا حجم سب سے زیادہ16ارب75کروڑ ڈالرز رہا۔مالی سال 2024۔25میں سالانہ بنیادوں پرامریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2023۔24میں امریکہ کے لئےپاکستانی برآمدات کاحجم 5ارب29کروڑ ڈالرزتھا۔ مالی سال2024۔25میں سالانہ بنیادوں پرامریکہ سےدرآمدات میں38فیصدکا اضافہ ہوا۔گذشتہ مالی سال امریکہ سے درآمدات ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ مالی سال2023۔24میں امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ارب26 کروڑ ڈالرز تھا۔ چین سےدرآمدات میں گذشتہ مالی سال کےدوران 15 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ مالی سال چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں7فیصدکی کمی ہوئی۔ مالی سال2024۔25میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب38 کروڑ ڈالرز رہیں۔ مالی سال2023۔24 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات2ارب56 کروڑ ڈالرز تھیں۔

اہم خبریں سے مزید