• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے انڈونیشیائی وزیر دفاع کی ملاقات، عسکری تعاون مزید بڑھانے پر غور

اسلام آباد( نیو زرپورٹر، نامہ نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سیافری سمسو دین نے الگ الگ ملاقات کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید بڑھانے پر غور کیا گیا ،شہباز شریف اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدےکے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، اندونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سے ملاقات میں وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہی،ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے پاکستان کے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و تزویراتی تعلقات اور تجارت، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید