• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاور شفقت بھٹہ کی وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی سےملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری  کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی سے علماءاور عمائدین شہر کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی،انجینئر سخاوت علی، مولانا ہادی حسین قمی، سیال،علامہ مجاہد عباس گردیزی ،مولانا طاہر حسین نقوی،مخدوم سید ظہور حسین شمسی، مولانا ثقلین نقوی ، انجینئر کاشف حسین،مولانا ضیاء اللہ شاہ، پروفیسر عبدالماجد وٹو، علامہ انوار الحق مجاہد، علامہ خالد فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے درمیان امن و امان، رواداری،اتحاد و اخوت کی کاوشوں کو سراہا جب کہ پاک فوج کے بنیان المرصوص معرکہ حق پر بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ملتان سے مزید