• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی کا جعلی ڈگریوں کا نیا ریکارڈ، ڈی جی خان تا کراچی 7؍ ڈگریاں حاصل کیں

اسلام آباد (عمر چیمہ) جمشید دستی ڈیرہ غازی خان سے ملتان، بہاولپور اور پھر کراچی تک سات ڈگریاں حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اور یہ تمام ڈگریاں جعلی یا غیر مستند ثابت ہوئیں۔ مختلف فورمز پر بارہا نوٹس اور طلبی کے باوجود وہ اَڑے رہے۔ بالآخر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دو روز قبل انہیں نااہل قرار دے کر یہ باب بند کر دیا۔ شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق، جمشید دستی کی پہلی ڈگری (میٹرک سرٹیفکیٹ) 2002ء میں منسوخ کی گئی۔ تین سال بعد، انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ بھی ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈ نے جعلی قرار دیا۔ 2008ء میں، جمشید دستی نے شہادت العالیہ (گریجویشن کے مساوی مذہبی ڈگری) حاصل کی۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرائی گئی یہ اُس وقت کی لازمی شرط تھی کہ امیدوار گریجویٹ ہو۔ انہوں نے اسی ڈگری پر الیکشن لڑا، لیکن یہ ڈگری بھی چیلنج ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید