• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ورکرزیونین کے زیراہتمام م تنخواہ اور پینشنزکے حوالے سے احتجاج

پشاور (جنگ نیوز) ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر نے بمعہ افسران یونائٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کے زیر اہتمام تنخواہ اور پنشنز کے حوالے سے احتجاج میں شرکت کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر نے کہاہے کہ ٹیم ورک کے ذریعے اور یونائٹیڈ یونین کے تعاون سے کیپٹل میٹرو پولیٹن کو پرانا کیپٹل میٹروپولیٹن بناؤں گا اور آپکی تنخواہیں اور پنشنز انشاء اللہ ʼاللہ کی فضل وکرم سے وقت پر ملیں گے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر چیئرمین ملک نوید کے ہمراہ میٹروپولیٹن کے مسا ئل حل کرنیکی بھر پور کوشش کرونگا ʼ کب تک گرانٹ پر گزارہ کرینگے ʼ اسکے لیے مستقل حل کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ریونیو کے ذرائع بڑھانے ہونگے ʼ پرامن احتجاج آپکا جمہوری حق ہے اور کسی کی تذلیل کی ضرورت نہیں ۔
پشاور سے مزید