• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدار ترقی کیلئے مضبوط ادارے/ شفاف نظام ضروری، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد،(نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ضروری ہیں تاکہ شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بناتے ہوئے عوامی بھلائی کیلئے کام کیا جا سکے، ہمیں ایسے مستقبل کی طرف بڑھنا ہے جہاں نہ صرف انفراسٹرکچر معیاری ہو بلکہ اس کی حکمرانی بھی مؤثر اور شفاف ہو۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف کنسلٹنگ انجینئرز (FIDIC) ایشیا پیسیفک مڈ-ایئر کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا ۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبے کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی دیانت داری، تکنیکی مہارت، اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات اور اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید