• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس‘نئے عہدیداران کا انتخاب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس صدر چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کی کارکردگی، جاری فلاحی منصوبہ جات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کلب کے سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کلب کے آئندہ سال 2025-26 کے لیے نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا، جن میں ایم اے بلال کو صدر، رومان خان کو جنرل سیکرٹری، ملک حفیظ احمد کو سنیئر نائب صدر جبکہ معظم خان کو خزانچی منتخب کیا گیا۔
ملتان سے مزید