• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال ملتان کی ایتھکس کمیٹی کا اجلاس، جاری اور مجوزہ تحقیقی منصوبوں کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر صدارت ایتھکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس کا مقصد ہسپتال میں جاری اور مجوزہ تحقیقی منصوبوں کا جائزہ لینا اور یہ یقینی بنانا تھا کہ تمام تحقیق اخلاقی اصولوں کے مطابق ہو اور شرکاکے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے تمام ڈاکٹرز کے ریسرچ پروپوزلز کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے لیے رہنمائی کی تاکہ ہسپتال میں ہونے والی تحقیق نہ صرف سائنسی معیار پر پوری اترے بلکہ بین الاقوامی اخلاقی رہنما اصولوں کے مطابق بھی ہو،اجلاس میں کمیٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ڈاکٹر مہرین زہرہ، ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر مہوش زہرہ اور ڈاکٹر ثقلین عباس نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید