اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد اور اظہار مسرت کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کو مزید کامیابیاں دے۔