• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 19 اور 20 جولائی کو قلات میں آپریشن کیا گیا، انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے  پُرعزم ہیں، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید