• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 16 والی بال ٹیم کی واپسی، 82 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پہلی بار ایشین انڈر16والی بال ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم اتوار کی شب تھائی لینڈ سے لاہور پہنچی تو ،فیڈریشن کے عہدے داروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔ دریں اثناپاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے جیت پر کھلاڑیوں کو مبارک بادی ہے جبکہ اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈزدینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ انعامی رقم چند دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید