• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کیلئے اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبے قابل تعریف، نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبے قبل تعریف ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مریم کی کاکردگی کو سراہا، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، ڈونگہ گلی مری میں سابق وزیر اعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اکٹھے ہوئے۔جہاں تینوں کےدرمیان ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔تینوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔انہوں نےہدایت کی کہ عوام کو مزید جس حد تک ممکن ہو ریلیف دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید