کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ بائی پاس پر خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونےوالی کراچی کی فیملی کے 6افراد کی لاش اپنے گھر اورنگی ٹاؤن لائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا ،اپنے پیاروں کی لاشوں کو دیکھ کر عزیز و اقارب اہل محلہ اور دوست احباب نے ماتم بپا کردیا ،ہر آنکھ اکشار بار تھی ،ہر طرف سوگ کی فضاچھائی ہوئی تھی لوگ ایک دوسرے سے گلے کر رو رہے تھے ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے ہفتہ اور اتوار کی شب پکنک منانے کے لیے کینجھرجھیل کے لیے بس ٹھٹھہ روانہ ہوئی تھی ،راستے میں ٹھٹھہ بائی پاس پر بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں 6افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام نوجوان اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے،جاں بحق افراد میں اسد ولد نور،عبدالرؤف ولد رحمت علی ، بشرخان ولد فرید ،ارباب ولد صفدرحسین، محمد ابرارولد محمد انواراوراحسان اللہ شامل ہیں۔