اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 255تحت آئینی ذمہ داری نبھائی،چند عناصرگورنر KPکی مخصوص نشستوں پراراکین کی حلف برادری کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، چند سیاسی عناصر آئین اور قانون کا مطالعہ کئے بغیر سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برادری کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو قابل افسوس امر ہے۔