• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، جوڈیشل لاک اپ پر منشیات کے اسمگلروں کا دھاوا، 4 ساتھی چھڑالئے، پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گوادر جو ڈیشل لاک اپ میں مسلح منشیات اسمگلروں کا دھاوا عملے کو یرغمال بنا کر گرفتار چار ساتھیوں کو چھڑا لیا پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے۔ فرائض میں غفلت برتنے اور ملی بھگت کے الزام میں انچارج سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی آئی جی مکران ڈویژن نے فرائض میں غفلت برتنے اور ملی بھگت کے الزام میں انچارج سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق گوادر جوڈیشل لاک اپ میں گزشتہ روز ایک درجن مسلح منشیات اسمگلروں نے دھاوا بول دیا اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر لاک اپ سے اپنے چار ساتھیوں علی بخش ، وسیم ، محیب اور شے حق کو چھڑالیا اور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولس اور سیکورٹی فورسز نے شہر بھر کی ناکہ بند ی کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس سلسلے میں ڈی آئی جی مکران ڈویژن پرویز عمرانی نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اینٹی ناکورٹکس فورس نے چار منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی تھی جنہیں جو ڈیشل لاک میں رکھا ہوا تھا مسلح افراد انہیں چھڑا کر لے گئے انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ لاک اپ انچارج سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی ملی بھگت شامل تھی ۔
اہم خبریں سے مزید