• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو ہر ماہ کتنے پیسے دیتا ہے؟ وزیر داخلہ کا سوشل میڈیا پر چونکا دینے والا پیغام

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سوشل میڈیا پر چونکا دینے والا ایک پیغام سیاسی اور قومی حلقوں میں موضوع گفتگو بنا جس میں استفہامیہ لہجے میں محسن نقوی نے لکھا کہ ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟ وزیر داخلہ کے بیان پر ہر طرح کی تبصرہ آرائی ہوتی رہی کہ صوبائی عہدیدار کا تعلق سیاسی ہےیا غیر سیاسی ؟ حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو اس بنیاد پر کارروائی بعید از قیاس نہیں سوشل میڈیا ایکس پر وزیر داخلہ کا پیغام جمعرات کی شام سامنے آیا جس سے کہا جا رہا ہےکہ خیبر پختونخواہ میں کوئی بڑی کارروائی ہو سکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید