• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: فلسطینی حامی شخص کو 41 سال بعد آج رہا کیا جائے گا

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

فرانس میں فلسطینی حامی شخص کو 41 سال بعد آج رہا کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے 74 سالہ استاد جارج عبداللّٰہ کو 41 سال قید میں رہنے کے بعد جمعے کو رہا کیا جائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 74 سالہ جارج ابراہیم عبداللّٰہ فرانس کے طویل ترین قیدیوں میں سے ایک ہیں، یہاں عمر قید کی سزا پانے والے زیادہ تر مجرم 30 سال سے کم مدت میں رہا ہو جاتے ہیں۔

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ جارج نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع سے جڑے واقعات کی وجہ سے جیل میں سب سے طویل وقت گزارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج عبداللّٰہ کو رہائی کے بعد بیروت روانہ کردیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جارج کو 1987 میں فرانس میں دو سفارتکاروں جن میں ایک امریکی اور ایک اسرائیلی شامل تھا، کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ لبنانی شہری جارج ابراہیم عبداللّٰہ کو 40 سال قید کاٹنے کے بعد رہا کردیا جائے بشرطیکہ وہ فرانس سے چلے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید