• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے Skills Impact Bond کی منظوری دیدی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے Skills Impact Bond کی منظوری دے دی، یہ جدید ماڈل نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، اس نظام کے تحت نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ہنر سکھائے جائیں گے جس سے پاکستان کے نوجوان با اختیار اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے، تربیت کے بعد روزگار یقینی بنانے کیلئے مزید اقدمات کئے جائیں،یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے روڈ میپ پر جائزہ اجلاس میں دی جو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر کی تربیت اور تربیت کے بعد روزگار یقینی بنانے کیلئے مزید اقدمات کئے جائیں، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام، وزارت امور سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور تمام متعلقہ اداروں کی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے حصول میں معاونت کیلئے ان ممالک کی مقامی زبانوں کی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں،نوجوانوں کو پاکستان اور بیرون ملک روزگار کے مواقع اور حصول کی تعداد کے تخمینے پر مبنی ایک جامع روڈمیپ پیش کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید