ویتنام میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی حکام نے بتایا کہ بس دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ شہر جارہی تھی، اس دوران صوبہ ہاتین میں سڑک کنارے لگی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔
ویتنام کے وزیرِاعظم نے حادثے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویتنام کے سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق ویتنام میں سڑک پر ہونے والے حادثات معمول کی بات ہیں.
سال کے آغاز سے اب تک 5 ہزار 24 افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5 ہزار 343 افراد ہلاک ہوئے تھے۔