• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، بلتستان امداد پر چل رہا ہے، وفاق پر انحصار، ترجمان جی بی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تو امداد پر چل رہا ہے اور اس کا انحصار ہم وفاق پر کرتے ہیں،کنسلٹنٹ ورلڈ بینک اور ماہر ماحولیات ڈاکٹر آصف جاوید نے کہا کہ پاکستان سمیت ٹاپ ٹین ممالک ایسے ہیں جو کلائمٹ تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں اور ہوں گے،ہمیں ڈیم بنانے پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ ہماری تباہی پانی سے ہی ہورہی ہے،نمائندہ خصوصی راولپنڈی اسلام آباد شبیر ڈار نے بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت زیادہ نظر آرہی ہے کیونکہ انتظامیہ کی ہی ملی بھگت سے نالوں پر تعمیرات ہورہی ہیں جس کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہوجاتا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ اس بار گلگت بلتستان میں بارش سے جو تباہ کاریاں ہوئی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے سب سے زیادہ نقصان ضلع دیامر میں ہوا ہے جہاں پر شاہراہ بابو سر پر ایک افسوسناک واقعہ بھی رونما ہوا جبکہ 8 کلومیٹر کا علاقہ تو صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے سیاحت کا موسم تھا تو کئی سیاح بھی وہاں پر موجود تھے ہم نے 300 لوگ جو پھنسے ہوئے تھے ان کو ریسکیوکرلیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پر ریسکیو اور سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا جس میں افواج پاکستان نے بھی حصہ لیا وہ علاقے جہاں ہم ریسکیو نہیں کرسکتے تھے ان علاقوں میں افواج پاکستان نے ہماری مدد کی جبکہ گلگت بلتستان کے اسکاؤٹس کا بھی اس میں ایک بنیادی کردار ہے جنہوں نے لوگوں میں کھانے تقسیم کیا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں 500 کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 200 سے زائد مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی پروگریس اور ڈیولپنگ آسان ہے لیکن اس کی مینٹی نینس بہت مشکل ہے جو کہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ۔ گلگت بلتستان تو امداد پر چل رہا ہے اور اس کا انحصار ہم وفاق پر کرتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر اور دیگر ذرائع سے بھی بتادیا تھا کہ بارش کے دوران سفر نہ کریں شاہراہ بابو سر کو ہم اس لئے بند نہیں کرسکتے ہیں کہ یہ شاہراہ قراقرم کا متبادل ہے اور موسم گرما میں لاکھوں لوگوں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید