اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے28تا31 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔28تا31جولائی تک بیشتر علاقوں میں بارشیں ، سیلابی صو رتحال متوقع، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں تیار رہیں ،این ای او سی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔