• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا پورٹ کلفٹن سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے گوجرانوالا سے 4 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چائنا پورٹ کلفٹن سے میاں بیوی کی لاشیں ملنےکےکیس میں کراچی پولیس نے گوجرانوالا سے4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالا پہنچ گئی اور 4افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد میں مقتولہ ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول ساجد کا والد عارف مسیح کراچی پہنچ گیا ہے اور پولیس نے اس کا بیان ریکارڈکرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالا میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید