• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دنیا دہشتگردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، ریاست پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا، بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں کردار قابل تحسین ہے، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت انسداد دہشتگردی و ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیرنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برا ئے بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپیکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید