• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں جشن آزادی کی تقاریب کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کے تحت پرچم کشائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں جشن آزادی کی تقاریب کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر پر یکم اگست کے سلسلے میں مرکزی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے پرچم بلند کرکے جشن آزادی تقاریب کا آغاز کیا، بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل ہال میں بھی پرچم کشائی کی اور دعا کروائی،اس موقع پر چوک گھنٹہ گھر میں کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر نے شاندار ریلی کی قیادت بھی کی جس میں پی ایچ اے،کارپوریشن اور ضلع کونسل سمیت ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی، کمشنر عامر کریم خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جشن آزادی کے موقع پر آپریشن معرکہ حق کی فتح کا بھی جشن منایا جارہا ہے، یکم سے 14 اگست تک مسلسل مختلف تقاریب منعقد ہونگی، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عمارتوں میں چراغاں ،فلوٹ اور بھرپور لائٹنگ کرے گی جبکہ 14 اگست تک تمام محکمے پرچم کشائی تقاریب اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرینگے۔
ملتان سے مزید