• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل کا فوری حل ہورہا ہے‘ ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل کا فوری حل ہورہا ہے، ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران کی موجودگی سے فوری ریلیف دینے میں مدد ملی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ اور ریونیو افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے پراپرٹی امور پر شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ریلیف فراہم کیا،کھلی کچہری میں 100 سے زائد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
ملتان سے مزید