• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP ملک کا واحد فلیگ شپ سماجی تحفظ کا پروگرام ہے، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہےBISPملک کا واحد فیگ شپ سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جو صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کے ماتحت ہے، کسی صوبائی حکومت کے نہیں،تمام صوبائی حکومتیں بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ، اس ضمن میں باہمی شراکت داری جاری ہے، لہٰذا اس کی ساخت کو نقصان نہ پہنچایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ “بینظیر ہنرمند پروگرام” مستحق گھرانوں کو ہنر مند اور خودکفیل بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے اور اس کے ذریعے ملک بھر میں غربت کے خاتمے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید