کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسائل کے حل کے لئے اسلامی ملکوں کی مشاورت سے فار مولا طے کیا جائے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیا گیا 20نکاتی امن معاہدہ پر پیدا ہونے والی اسلامی ملکوں کی تشویش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے،اس معاہدے کے فوری بعد غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحیت کو روکنے کے موڈ میں نہیں،فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے جو مظلوم اور بے سہارا فلسظینی عوام کے لئے امدادی سامان لے کر گئے تھے، فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔