• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے پاکستان کیلئے ٹیرف میں 10 فیصد کمی کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے ٹیرف میں 10فیصد کمی کردی ، پاکستان سے درآمدی اشیاء پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19فیصد کردیا ، ٹرمپ نے اپنے صدارتی حکم نامے میں بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر ٹیرف 20، 20فیصد کردیا ، امریکی صدر کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے ، جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,644.56 پوائنٹس (1.18 فیصد) اضافے کے ساتھ 141,034.98 پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے 139,390.42 پوائنٹس سے بلند ہے۔ٹرمپ کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان رہا ، سرمایہ داروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے ۔ وائٹ ہاؤس نے مزید مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھتے ہوئے کہ نئی پالیسی کا نفاذ 7 اگست سے ہوگا، اس سے قبل خیال کیا جارہاتھا کہ نئی پالیسی کا نفاذ یکم اگست سے ہوجائے گا۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستانی برآمدات پرٹیرف میں کمی پر وزارت خزانہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

اہم خبریں سے مزید