• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، گلگت میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے پیکیج دینگے، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں، نقصانات کے ازالے کیلئے پیکیج دینگے،متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا،شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے،متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے، مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔ وزیر اعظم نے یہ خصوصی ہدایت اپنی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔

اہم خبریں سے مزید