• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری برآمدات متاثر ہوں گی، چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل

اسلام آباد (مہتاب حیدر)چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کاروباری لاگت بڑھنے سے گیس، بجلی اور امپورٹ ڈیوٹیز کا بوجھ ہم پر آیا ہے جس کا اثر امریکی صارف تک جائے گاجس کے نتیجے میں اشیاء مہنگی اور فروخت کم ہوگی اور یوں ہماری برآمدات متاثر ہوں گی ۔میں سمجھتا ہوں ٹیرف معاملے پر پاکستان کو اتنا فائدہ نہیں ملاجبکہ صنعتکار مصدق ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ فی الحال معاہدے کی تفصیلات موجودنہیںاس لیے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگاکہ بات چیت میں فائدہ ہوا ہے یا نہیں ہوا‘ہماری پیداواری لاگت بھی زیادہ ہے اس سارے تناظرمیں دیکھا جائے تو یہ ہماری جیت ہی ہے چونکہ ہمیں دیگرممالک کے مقابلے میں زیادہ نہیں دینا پڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جیونیوزکے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ فواد انور نے کہا کہ ہم پر انیس فیصد ٹیرف آیا ہے جبکہ پہلے انتیس فیصد تھا اور مختلف ممالک پر مختلف ٹیرف تھے۔

اہم خبریں سے مزید