کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں آنے والے دنوں میں مزید جماعتیں شامل ہوں گی، میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف نے 5 اگست کو اپنی تحریک کو پیک پر لانے کا اعلان کر رکھا ہے مگر ان کی مشکلات پیک پر پہنچ چکی ہیں۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ٹیکسیشن، اینرجی کاسٹ اور شرح سود میں کمی آرہی ہے جس سے آنے والے وقت میں پیداواری لاگت نیچے جائے گی ۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ شروع میں چالیس فیصد تک ٹیرف تھے اور اب وہ انیس بیس فیصد تک لائے گئے ہیں۔ کاروباری اخراجات کے تین بڑے عناصر ہوتے ہیں جس میں ٹیکسیشن ہے اینرجی کاسٹ ہے اور شرح سود ایک سال میں شرح سود آدھی ہوئی ہے ٹیکسیشن میں بجٹ کے اندر ڈائریکشن آف ٹریول تھوڑا چینج ہوا ہے جس سے شروعات ہوگئی ہے اور اینرجی کی قیمتیں ماضی قریب میں کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔