• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان کی پہلی امریکی خام تیل خریداری

کراچی/سنگاپور ( جنگ نیوز) تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان کی پہلی امریکی خام تیل خریداری، ملک کی سب سے بڑی ریفائنری سی نرجیکو(Cnergyico) کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نےکہا ہے کہ ریفائنری اکتوبر میں Vitol سے 10لاکھ بیرل تیل درآمد کریگی۔یہ ٹیسٹ سودا ہے،یہ تجارتی طور پر کامیاب ہوا توہر ماہ کم از کم ایک کارگو درآمد کر ینگے۔ لائٹ کروڈ کا یہ کارگو اسی ماہ ہیوسٹن سے لوڈ ہوگا، اکتوبر کے دوسرے نصف میں کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کو خام تیل ذرائع متنوع بنانے اور مشرق وسطیٰ سپلائرز پر انحصار کم کرنے میں مدد دےگا۔ اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ یہ Vitol کے ساتھ ہمارے امبریلا ٹرم معاہدے کے تحت ایک ٹیسٹ خریداری ہے۔ Vitol ان کا دیرینہ تجارتی شراکت دار ہے۔یہ معاہدہ مہینوں کی بات چیت کے بعد ہوا، جو اپریل میں اس وقت شروع ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے درآمدات پر 29 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید