لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سگیاں اور اطراف میں روڈا کے زیر انتظام انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ لوگ یکسوئی سے اپنا کاروبار کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد اور سابق صدر محمد علی میاں نے لاہور چیمبر میں سگیاں انڈسٹریز اونرز ایسوسی ایشن کے 25 رکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی سربراہی شفیق الزمان کررہے تھے وفد میں لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر وسیم چاولہ ، رانا محمد ندیم ،علی شیراز ، میاں عثمان ایڈووکیٹ ، حاجی لیاقت ،ملک عثمان اور دیگر بھی موجودتھے۔شفیق الزمان نے لاہور چیمبر کے عہدیداران کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کے علاوہ ہمارے پاس کو ئی ذریعہ نہیں یا تو ڈی سے ریٹ کم کیا جائے یا کمرشل فیس 20 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کی جائے۔