• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو چارٹر آف کراچی پر بات کرنے کی دعوت دیتا ہوں، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں فش فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے چارٹر آف کراچی پر بات کریں اس کی ترقی میں ہی سب کی بھلائی ہے،تفریق کی سوچ نے اس شہر کو نقصان پہنچایا ہے، افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن سندھ اسمبلی آصف خان، ایم پی اے لیاقت اسکانی،سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دبگر موجود تھے ، میئر کراچی نے مزید کہا کہ کیماڑی میں فش فوڈ اسٹریٹ کو رنگ برنگی چھتریوں اور دلکش روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے،فوڈ اسٹریٹ میں کھانوں کے شوقین افراد کے لیے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید