• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ہفتوں میں راولپنڈی سے182پیشہ ور گداگر کو حراست میں

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )3 ہفتوں کے دوران راولپنڈی سے182 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ21 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے182 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔